پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پشاوربس ریپڈمنصوبہ،45کروڑروپے کی چوری کا سکینڈل منظر عام پر آگیا،افسوسناک انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا45کروڑ روپے مالیت کا سریا،فولڈنگ پائپس اور آہنی جنگلہ چوری کر لیا گیا۔ خیبر پخ تونخوا پولیس صرف2کروڑ روپے کا سریا برآمد کر سکی۔ پشاورمیں 27کلومیٹربس ریپڈٹرانزٹ منصوبے کاکام جاری ہے اس دوران چوروں ایچ ون چمکنی سے ساڑھے 9کروڑروپے کاسریا،

جائنٹ ،فولڈنگ پائپ،پی سی وائر کیبل، جنگلہ ،ٹاورلائٹس چوری کرلیں۔اسی طرح ایچ ٹوسے22کروڑ روپے مالیا کا سامان چوری ہوا اس دوران چورایچ تھری یونیورسٹی روڈسے نصب کردہ جنگلے بھی کاٹ کرلے گئے۔ مجموعی طور پرایچ تھری سے ساڑھے 13کروڑ روپے کا سامان چوری ہوا، بس ریپڈ منصوبے کی کمپنی کے مطابق اس حوالے سے تمام تھانوں میں درخواستیں جمع کرائی گئیں لیکن پشاورپولیس اس حوالے سے کارروائی نہیں کررہی تھی تاہم گزشتہ روز پولیس نے ایک گودام پرچھاپہ مار کر دو کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد کیا۔ چیف کیپٹل پولیس قاضی جمیل کے مطابق پولیس چوری کی اطلاع ملی تو پولیس نے فوری کارروائی کی اوردو کروڑ مالیٹ کا سامان برآمد کیا تاہم اگر اس کے علاوہ کوئی واقعہ ہوا ہے تو متعلقہ افراد پولیس سے رجوع کریں تاکہ چوری کردہ سامان برآمد کیا جا سکے۔ پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا45کروڑ روپے مالیت کا سریا،فولڈنگ پائپس اور آہنی جنگلہ چوری کر لیا گیا۔ خیبر پخ تونخوا پولیس صرف2کروڑ روپے کا سریا برآمد کر سکی۔ پشاورمیں 27کلومیٹربس ریپڈٹرانزٹ منصوبے کاکام جاری ہے اس دوران چوروں ایچ ون چمکنی سے ساڑھے 9کروڑروپے کاسریا،جائنٹ ،فولڈنگ پائپ،پی سی وائر کیبل، جنگلہ ،ٹاورلائٹس چوری کرلیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…