لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی رہائی احتجاجی تحریک سے نہیں، عدالتی عمل سے ہوگی،کوشش جاری ہے کہ اپوزیشن کا صدارتی امیدوار ایک ہو، نہ ہوسکا، تب بھی اچھا الیکشن ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تبدیلی نہیں کارکردگی پرووٹ مانگیں گے، نوازشریف اب بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ان پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا اس لیے امید ہے کہ انہیں ریلیف ملے گا اور جلد رہا ہو جائیں گے ۔ شاہد خاقان عباسی
نے کہا کہ اپوزیشن مختلف جماعتوں پرمشتمل ہے اس لیے صدارتی انتخابات میں بھی تقسیم نظر آتی ہے،کوشش جاری ہے کہ اپوزیشن کا صدارتی امیدوار ایک ہو، نہ ہوسکا، تب بھی اچھا الیکشن ہوگا۔سابق وزیراعظم پاکستان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارسے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ایک اور سوال کے جواب میں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ بلدیاتی نظام تبدیلی آتی رہتی ہے، نئی حکومت اگر تبدیلی کرے گی، تو دیکھیں گے، آئی ووٹنگ کی ضمنی انتخابات میں اجازت ہوتی ہے۔