اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہیلی کاپٹر کے فی منٹ کے حساب سے خرچے سے آگاہ کر دیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں ہیلی کاپٹر 55 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے چلتا ہے، جب کہ ہیلی کاپٹر کا فی منٹ کا خرچہ 20 ہزار روپے ہے۔ ان کے علاوہ ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہیلی کاپٹر کا جو 55 روپے میں انہیں سفر کروائے پورا پاکستان
منتظر ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے تو ہیلی کاپٹر کا مطالبہ کر دیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا سفر اگر اتنا سستا ہے تو پھر صرف عمران خان ہی کیوں؟ سب کو ہیلی کاپٹر میں ہی ایوان میں لایا جائے۔ جو ہیلی کاپٹر عمران خان کے زیر استعمال ہے وہ آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی کا اے ڈبلیو139 ہے اور اس ہیلی کاپٹر پر وزیراعظم کے آنے جانے کا خرچ دس سے بارہ ہزار بنتا ہے۔اس ہیلی کاپٹر کافی ناٹیکل میل خرچہ 16 سو روپے پا کستانی بنتا ہے۔