نوازشریف کا ایک سے زائد گاڑیاں استعمال کرنے کاانکشاف، سابق وزیر اعظم کو یہ گاڑیاں کس نے دلوائیں؟معروف صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

28  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر دانش نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ جو بھی وزیراعظم اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر جاتا ہے تو کابینہ ڈویژن کے حکم کے مطابق اسے ایک گاڑی دی جاتی ہے ، یہ گاڑی ایک لگژری اور آرمرڈ گاڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت یہ پروگرام سن رہے ہوں گے اس لیے میں ان تک یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف سے پہلے جتنے بھی وزیراعظم تھے ان سب کو مدت مکمل کرنے کے بعد ایک ایک گاڑی دی گئی۔ لیکن مجرم وزیراعظم نواز شریف کو شاہد خاقان عباسی نے ایک سے زائد گاڑیاں دیں۔شاہد خاقان عباسی نے 28 مئی کو جس سمری پر دستخط کیے اس کے مطابق دو آرمرڈ گاڑیاں جو بلٹ پروف اور بم پروف ہیں، ان میں سے ایک مرسڈیز جس کا نمبر جی ای ڈی 059 ہے اور ایک اور گاڑی جو بی ایم ڈبلیو ہےاور اس کا نمبر جی اے ڈی 051 ہے، مجرم وزیراعظم نواز شریف عطا کر دی گئیں۔ڈاکٹر دانش نے کہا کہ میں نے یہ معلومات دے دی ہیں، اگر ان پر کوئی اعتراض اٹھانا چاہے تو میں حاضر ہوں ، میں نے خود ان گاڑیوں کا نمبر دیا ہے۔ ان گاڑیوں کو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدا گیا اور پاکستان کا ایسا شخص جو مجرم ہے اسے شاہد خاقان عباسی نے یہ گاڑیاں عنایت کر دیں۔ ڈاکٹر دانش نے کہا کہ جو 33 گاڑیاں منگوائی تھیں وہ سرکاری کاموں میں استعمال نہیں ہوتیں ماسوائے سارک کانفرنس کے، ورنہ یہ ساری گاڑیاں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے ان کو ذاتی استعمال کے لیے خریدا جاتا ہے۔واضح رہے کہ نواززشریف اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…