کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتیں متحدہ ہوئیں تو صدارتی انتخابات جیت جائیں گے آصف زرداری کے پاس جا کر ان کو ہر صورت میں منا نے کی کوشش کرینگے اپوزیشن کو تقسیم کرنے نہیں ہونے دینگے جمعیت علماء اسلام جمہوری نظام کی بقاء ترقی وخوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے اتحادیوں کا شکریہ اداکر ینگے ہماری کوشش ہو گی کہ پیپلز پارٹی کو متحدہ اپوزیشن میں شامل کر کے پانچ سال کے دوران اپوزیشن کو مضبوط کر کے اپنا کردا راد اکرے اگر ہم متحد ہوئے تو صدارتی انتخابات آسانی سے جیت جائینگے جمعیت علماء اسلام کی کوشش ہے کہ اتحاد برقرار ہو اور صدارتی انتخابات کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کے لئے آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے پاس جائیں گے اور ان کو منا نے کی بھر پور کوشش کرینگے کیونکہ جب تک ہم متحدہ نہیں ہونگے اس وقت تک ہم کامیابی حاصل نہیں کر سک تے اس لئے ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپوزیشن کو متحد وہ منظم رکھے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اصولوں پر یقین رکھنے والے جماعت ہیں اور ہمیشہ ملک کی بقاء ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردارادا کیا اور کر تے رہیں گے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں اپوزیشن کا کردا رادا کرے گی اور حکومت کے غلط کاموں پر اسمبلی کے اندر وباہر آواز اٹھائیں گے۔