اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

آبائی علاقے میں پہنچنے پر فواد چوہدری کا ڈالروں کاہا ر پہنا کر استقبال، ہار میں کل کتنے ڈالرز لگے تھے؟وزیر اطلاعات شدید تنقید کی زد میں آگئے

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا آبائی علاقے پہنچنے پر ڈالروں کا ہار پہنا کر استقبال کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے لڈھر دینہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو ڈیڑھ سو ڈالرز کا ہار پہنایا گیا۔سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور بعض حلقو ں کی جانب سے وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم سے 93ہزار 102ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں وزارتِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…