چور دروازے بند کرنے کیلئے ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات ،سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب نے تحریک انصاف کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

12  اگست‬‮  2018

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ،سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ چور دروازے بند کرنے کیلئے ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات اور ای ٹیکسیشن کو فروغ دیاجائے گا،سابقہ حکومت کی راتوں رات نافذ ہونے والی پالیسیاں معیشت کی ترقی کی بجائے اس کیلئے مشکلات کا باعث بنتی رہی ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس با صلاحیت لوگوں کی ٹیم موجود ہے اورانشا اللہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو انتہائی قلیل عرصے میں درست سمت میں گامزن کردیا جائے گا ۔ہمارا فوکس معیشت کواستحکا م دینا ہے اور اس کیلئے ملک کو قرضوں سے نجات دلا کرمضبوط بنیادیں فراہم کرنا ہوں گی ۔ملک میں کنسٹرکشن سمیت بہت سے ایسے شعبے ہیں جنہیں ترقی دینے سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے کئی صنعتیں ترقی کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹیکسز کی شرح کو مزید بڑھانے کی بجائے اس میں کمی کرے گی ، پہلے سے ٹیکس دینے والوں کوشک کی نگاہ سے دیکھنے کی بجائے انہیں اعتماددیں گے اور نئے لوگوں کو اس دائرہ کار میں لائیں گے ۔ دوہرے ٹیکسز کی وجہ سے ہر طبقہ شدید مشکلات کاشکار ہے اور ہم مرحلہ وار اور بتدریج اسے بہتر کریں گے جس سے عوام پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسیشن کے موجودہ نظام میں اربوں روپے چور راستے سے لوگوں کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں ، ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات اور ای ٹیکسیشن کو فروغ دے کر اس پر قابو پایا جائے گا۔ پی ٹی آئی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے لئے جامع منصوبہ رکھتی ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کریں گے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ،سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ چور دروازے بند کرنے کیلئے ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات اور ای ٹیکسیشن کو فروغ دیاجائے گا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…