لاہور (آئی این پی ) احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا ا امکان روشن ہونے لگا،پاکستان میں حکومت کیساتھ کھیلوں کی تنظیموں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کوئی نئی بات نہیں،چیئرمین کرکٹ بورڈ تو ایک ایسا عہدہ ہے جس کیلئے ماضی میں کئی سیاسی پارٹیوں کے رہنما اپنی وزارتیں چھوڑنے کو تیار نظر آتے رہے،
حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی بطور صحافی پی ٹی آئی کے ناقدین میں شمار ہونے والے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی بازگشت گذشتہ چند دنوں سے سنائی دے رہی ہے،ان حالات کا خود نجم سیٹھی کو بھی اندازہ ہے اور وہ چند روز میں کسی فیصلے اور ٹی وی پروگرام میں مصروف ہونے کا اشارہ دے چکے ہیں۔دوسری طرف ان کا خلا پر کرنے کیلیے امیدواروں کی بھی کوئی کمی نہیں،ذرائع کے مطابق احسان مانی اس دوڑ میں سب سے زیادہ آگے ہیں،آئی سی سی کے سابق چیف اگرچہ دہری شہریت کے حامل ہیں لیکن یہ چیزان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔اس سے قبل سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے دور میں امریکی شہری ڈاکٹر نسیم اشرف چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں،حکومتی عہدوں کے برعکس دہری شہریت کے قانون کا اطلاق کرکٹ بورڈ کے معاملے میں نہیں ہوتا، ان حالات میں کرکٹ کا وسیع تجربہ اور شفاف ماضی رکھنے والے احسان مانی کا راستہ صاف نظر آرہا ہے۔اس حوالے سے جلد ہی کوئی فیصلہ متوقع ہے۔ احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا ا امکان روشن ہونے لگا،پاکستان میں حکومت کیساتھ کھیلوں کی تنظیموں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کوئی نئی بات نہیں،چیئرمین کرکٹ بورڈ تو ایک ایسا عہدہ ہے جس کیلئے ماضی میں کئی سیاسی پارٹیوں کے رہنما اپنی وزارتیں چھوڑنے کو تیار نظر آتے رہے