اسلام آباد(این این آئی)عام انتخابات میں کم مارجن سے ہانے والے 79 فیصدامیدواروں کو دوبارہ گنتی کا قانونی حق نہ مل سکا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 248حلقوں میں جیت کامارجن 5فیصدسے کم تھا،قانون کے تحت جیت کامارجن 5فیصد سے کم ہونے پردوبارہ گنتی امیدوارکاحق ہے،الیکشن کمیشن اورآراوزنے 21فیصدامیدواروں
کودوبارہ گنتی کاقانونی حق دیا۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 79میں سے 21حلقوں میں دوبارہ گنتی کاحق دیاگیاجبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 169میں سے 33حلقوں میں دوبارہ گنتی کاحق دیاگیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب 137،کے پی 47،سندھ میں 42حلقوں میں جیت کامارجن 5فیصدسے کم تھا،بلوچستان کے 22حلقوں میں جیت کامارجن پول ووٹوں سے 5فیصد سے کم تھا۔