اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

محمد زبیر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ،تحریک انصاف اب ان کی جگہ ان کے ہی خاندان سے اب کس کوگورنر سندھ بنارہی ہے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ محمد زبیر کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ان کے بھائی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سابق چیئرمین منیر کمال کو گورنر سندھ بنانے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند روزمیں ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آج (اتوار) پریس کانفرنس میں اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونے اور الیکشن کی بے حسی کے خلاف بطور احتجاج کیا ہے ۔ادھر انتہائی باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے محمد زبیر کے استعفیٰ کے بعد ان کے بھائی سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکس چینج منیر کمال کو نیا گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسد عمر اور محمد زبیر کے بھائی منیر کمال نیشنل بینک آف پاکستان کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں ۔انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں چین کی سرمایہ کاری اور ان کو شیئرز دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ان تعلقات مثالی ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف نے ان کی تقرری کے لیے پارٹی سطح پر ابتدائی مشاورت کرلی ہے اور سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤ ں نے اس تعیناتی کی مخالفت نہیں کی ہے ۔پی ٹی آئی کے کچھ رہنما پارٹی کے مرکزی رہنما نعیم الحق کو بھی گورنر سندھ بنانے کے لیے لابنگ کررہے ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ منیر کمال کو ان کے پس منظر کے باعث گورنر سندھ مقرر کیے جانے کا زیادہ امکان ہے کیونکہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور اس کیلئے منیر کمال ایسی شخصیت کی بحیثیت گورنر سندھ تقرری اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…