اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر بلوچستان کے بعد گورنر سندھ کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی فتح اور وفاق میں عمران خان کے متوقع وزیراعظم بننے کی خبر آتے ہی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کےبعد گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آئندہ چند ہی گھنٹوں میں اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دینگے ، اس سے قبل گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی جانب سے
آئندہ 48گھنٹوں میں مستعفی ہونے کے حوالے سے ذرائع خبر دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں جنہیں نواز شریف نے گورنر بلوچستان مقرر کیا تھا جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ این اے 54اسلام آباد سے کامیاب ہونیوالے اسد عمر کے بھائی ہیں جبکہ وہ ن لیگ کے رہنما بھی ہیں اور انہیں بھی نواز شریف ہی نے گورنر کے عہدے سے نواز اتھا۔