جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

یہ ہوتی ہے تبدیلی۔۔۔آپ سیٹ رکھیں میں اس کے بغیر بھی کونسا کام کر کے دکھا سکتا ہوں، کپتان کے ٹائیگر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو ایسی ناقابل یقین پیش کش کر دی کہ جان کرعمران خان کا بھی سینہ چوڑا ہو جائیگا

datetime 28  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ میری سیٹ لے لیں میں اس کے بغیر ہی عوام کی خدمت کر کے دکھائوں گا، تحریک انصاف کے حلقہ این اے 249سے شہباز شریف کے مقابلے میں الیکشن جیتنے والے فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو بڑی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 249کراچی میں شہباز شریف الیکشن لڑ رہے تھے جبکہ ان کے مد مقابل مضبوط ترین امیدوار

تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کو قرار دیا جا رہا تھا اور الیکشن نتائج میں بھی پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں اور تحریک انصاف کے فیصل واوڈا نے الیکشن جیت لیا جس پر شہباز شریف نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس پر فیصل واوڈا پھر کامیاب قرار پائے جس کے بعد شہباز شریف نے دوبارہ گنتی کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا اور اب فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کو بڑی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی تو میرے مزید 200ووٹ نکل آئے اور جب دوسری بار درخواست دی تو اسے مسترد کر دیاگیا ۔ شہبا ز شریف میری نشست ایسے ہی لے لیں میں اس کے بغیر ہی عوام کی خدمت کر کے دکھائوں گا ۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 270 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے ، تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ ن لیگ کا 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرا جبکہ پی پی 43 ارکان کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 270 نشستوں کے نتائج کے مطابق آزاد ارکان نے قومی اسمبلی کی 14، متحدہ مجلس عمل نے 12، ایم کیو ایم نے 6 اور ق لیگ نے 4 نشستیں حاصل کیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی 3، جی ڈی اے 2، عوامی نیشنل پارٹی، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت نے ایک ایک

نشست حاصل کی۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ پہلے، تحریک انصاف 123 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر، مسلم لیگ ق 7 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پیپلزپارٹی نے 6 جبکہ آزاد امیدواروں نے 28 نشستیں حاصل کیں۔اسی طرح سندھ کے نتائج میں پیپلزپارٹی 76 نمبروں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، تحریک انصاف نے 23، ایم کیوایم نے 16 اور جی ڈی اے

نے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف 66 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ متحدہ مجلس عمل 10، عوامی نیشنل پارٹی 6، مسلم لیگ ن 5 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 4 اور آزاد امیدواروں نے 6 نشستیں حاصل کیں۔بلوچستان کے نتائج مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، متحدہ مجلس عمل نے 9، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کیں، پی ٹی آئی 4، عوامی نیشنل پارٹی 3 اور 5 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن ،متحدہ مجلس عمل سمیت بہت ساری جماعتوں نے الیکشن نتائج مسترد کرتے ہوئے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…