بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن ہوگیا، کاؤنٹ ڈاؤن شروع،لٹیروں پر سختی کے دن آگئے،قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ،دھماکہ خیز فیصلے کرلئے گئے

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا ایک اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ، پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی کے علاوہ نیب کے سینئرافسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت نیب کے مختلف مقدمات اور ان مقدمات پر معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا اور ہدایات جاری کیں کہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نیب کے آپریشن اور پراسکیوشن ڈویثرنز کو مکمل ہم آہنگی، پوری محنت کے ساتھ ساتھ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کرنے کے علاوہ موثر پیروی کرنے کی ہدایت کی تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے علاوہ بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جاسکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…