ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی تبدیلی کے ثمرات یا کچھ اور؟پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،سعودی ریال کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں مزید سستا ہوگیا

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کوفی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیااس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید350روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1226ڈالرسے بڑھ کر1228ڈالر ہوگئی۔

جمعرات کوکراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں300روپے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت59550روپے سے گھٹ کر59200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت51054روپے سے گھٹ کر50754روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت780روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 655.86روپے پرمستحکم رہی۔ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،سعودی ریال کی قیمت خریداور یواے ای درہم کی ادر میں کمی،سعودی ریال کی قیمت فروخت میں اضافہ جبکہ یورو، برطانوی پاؤنڈ اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں18پیسے اور قیمت فروخت میں 28پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید128.30روپے سے گھٹ کر128.12روپے اور قیمت فروخت128.50روپے سے گھٹ کر128.22روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 50پیسے اورقیمت فروخت میں70پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید129.50روپے سے گھٹ کر129.00روپے اورقیمت فروخت130.00روپے سے گھٹ کر129.30روپے ہوگئی۔جمعرات کویورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید148.00روپے اور

قیمت فروخت150.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید167.00روپے اور قیمت فروخت169.50روپے پرمستحکم رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں 30پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں 5پیسے کااضافہ اوریواے ای درہم کی قدر میں 10پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید34.10روپے سے گھٹ کر33.80روپے اورقیمت فروخت34.15روپے سے بڑھ کر34.20روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید34.80روپے سے گھٹ کر34.70روپے اورقیمت فروخت35.30روپے سے گھٹ کر35.20روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.90روپے اور قیمت فروخت19.90روپے مستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…