منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے صرف پیادوں کا کردار ادا کیا ،ووٹنگ کے دوران یہ کام کرنا ناقابل یقین اور شرم ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)الیکشن کمیشن نے صرف پیادوں کا کردار ادا کیا ،ووٹنگ کے دوران یہ کام کرنا ناقابل یقین اور شرم ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری نے سنگین الزامات عائد کردیئے،پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو اسٹیشنز سے باہر نکالنے سے لے کر نتائج روکنے تک ٗ سارا پردہ اتر چکا ہے ٗ یہ کھلم کھلا دھاندلی ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر ووٹوں کی گنتی کے عمل میں تاخیر

اور پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز میں جانے سے مبینہ طور پر روکے جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن پر نتائج نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ نتائج روکنا اور پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالنا ناقابل معافی اور اشتعال انگیزی ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ جہاں جہاں میں خود انتخاب لڑا وہاں کے نتائج بھی مجھے نہیں دئے گئے،میرے امیدوار شکایت کر رہے ہیں کہ ان کے پولنگ ایجنٹوں کو اٹھا کر پھینک دیا گیا،پورے ملک سے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ سٹیشنوں سے نکال گیا۔بلاول بھٹوز رداری نے کہاکہ نتائج روکنا اور پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالنا ناقابل معافی اور اشتعال انگیزی ہے۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو نے الیکشن کمیشن کو پیادہ قرار دے دیا ۔ آصفہ بھٹو نے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو کر پیادا بن گیا،پولنگ ایجنٹس کو باہر پھینگ دیا اور نتائج روک لئے گئے جس سے الیکشن کمیشن کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ سراسر دھاندلی ہے۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بختاور بھٹو زرداری نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا۔ بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ انتخابات میں سراسر دھاندلی کی گئی ہے، دھاندلی کو چھپانے کی کوشش تک نہیں کی گئی جبکہ سلیکٹڈوزیراعظم عمران نے ہی الیکشن کمیشن سے کوئی شکایت نہیں کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…