اسلام آباد(این این آئی)غیر حتمی اور غیر سر کاری نتائج کے مطابق عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 110کے ساتھ پہلی اور مسلم لیگ (ن)نے 68نشستوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ٗ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جیت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جشن منایا ٗ ریلیاں نکالیں ٗ آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ٗپیپلز پارٹی کو 35، ایم ایم اے 10 اور
ایم کیو ایم 5 ٗ 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 272 میں سے 267 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 110 اور مسلم لیگ (ن) کو 68 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد وقفہ وقفہ سے انتخابی نتائج موصول ہوتے رہے ، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 35، متحدہ مجلس عمل کو 10 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان 5، بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق)4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر 19 آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی 131، تحریک انصاف کو 112، 36 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو 4 اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔سندھ میں پیپلز پارٹی کو 55، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 10اور ایم کیو ایم کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔تحریک انصاف کو 36، عوامی نیشنل پارٹی 3، متحدہ مجلس عمل کو 5، مسلم لیگ (ن) کو تین اور 5 ا?زاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 5 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔