مری(آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 57میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا اور جیت کی امید بھی ظاہر کی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنا ووٹ مری کے آبائی حلقے این اے 57کے دیول پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کرنے گئے تو وہاں پر انہیں بتایا گیا کہ ان کا ووٹ اپر دیول کے پولنگ اسٹیشن پر منتقل ہوگیا ہے ۔
جس کی وجہ سے شاہد خاقان کو دشوار گزار راستوں سے ہوکر اپر دیول پولنگ اسٹیشن پر جانا پڑا اور وہاں پر انہوں نے جاکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور لوگوں سے ملے جلے بھی ،اس موقع پر شاہد خاقان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رات کے 12بجے پولنگ اسٹیشن تبدیل کردیا گیا حالانکہ منع بھی کیا لیکن محکمہ زراعت والوں نے پولنگ اسٹیشن کو تبدیل کیا جس سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔