سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خدشات سچ ثابت ہو گئے عالمی طاقتیں نواز شریف کی مدد کیلئے کھل کر سامنے آگئیں، الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے مہم لانچ کر دی گئی، قومی اخبار کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

21  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خدشات سچ بن کر سامنے آنے لگے، عالمی طاقتوں کی پاکستان کے خلاف سازش کھل کر سامنے آگئی، فورتھ جنریشن وارٹیکٹس کا سہارا لیکر پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنے کیلئے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ مہم لانچ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خدشات سچ بن کر سامنے آنے لگے ہیں اور عالمی طاقتوں

کی پاکستان کے خلاف سازش کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ فورتھ جنریشن وار ٹیکٹس کا سہارا لیکر پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنے کیلئے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ مہم لانچ کر دی گئی ہے جس میں الیکشن سے قبل ہی الیکشن کی ساکھ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں جب بھی عام انتخابات کا وقت آتا ہے تو مغربی میڈیا میں رپورٹس آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جریدے’’اکانومسٹ‘‘کا پاکستانی انتخابات کے بارے میں تازہ ترین مضمون ایک ایسی ہی کاوش نظر آتی ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ چند دن بعد ہونیوالے عام انتخابات میں عمران خان کی فتح یقینی نظر آرہی ہے لیکن ایک بار پھر یہ رایتی میچ فکسنگ دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کیلئے فتح کی راہ ہموار کرنے کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر لگاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سروے ظاہر کر رہے ہیں کہ 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں فتح پاکستان تحریک انصاف کو ملنے والی ہے اور عمران خان اگلے وزیراعظم ہونگے۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے ریاستی ادارے انتخابی عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں برطانوی اخبار گارڈین نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کا سب سے قابل اعتماد ادارہ ایک مخصوص سیاسی جماعتوں کو حکومت میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں نے الیکشن سے قبل پاکستانی میڈیا پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات میں انجینئرڈ الیکشن کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی میڈیا پر لانچ کئے گئے پروپیگنڈے کے حوالے سے معروف اینکر پرسن معید پیرزادہ نے بھی نجی ٹی وی چینل میں اسی قسم کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…