پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

سازشیوں کی سازشیں ملیامیٹ ہو جائیں گی،عام انتخابات کے بعد کیا ہونے والا ہے؟ رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق صوبائی وزیر قانون پنجاب امیدوار برائے حلقہ این اے 106رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سازشیوں کی سازشیں ملیامیٹ ہو جائیں گی۔ انشاء اللہ25جولائی کو الیکشن نتائج سیاسی دشمنوں کی آنکھیں کھول دیں گے۔،25جولائی کو عوام ن لیگ کو ووٹ دیکریہ گند صاف کردیں گے کہ اب انشاء اللہ 25 جولائی کو نواز شریف کے شیر بھاری اکثریت سے اپنے حریفوں کو ہرائیں گے،

عوام ملک کے روشن مستقبل اور دیرپا ترقی کو ووٹ دیں گے۔ جھوٹے اور عوام کو گمراہ کرنے والے اقتدار میں نہیں آ سکتے، مستقبل نواز شریف اور شیر کا ہی ہے، بجلی کے پیداواری منصوبوں سے لے کر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے والے اقتدار میں آئینگے،کارکن ہی مسلم لیگ (ن) کااصل اثاثہ اور پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور کارکنوں کو ان کا جائز مقام دینا ہی پارٹی پالیسی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جھنگ روڈ بھولا گجر کے ڈیرہ پر الیکشن مہم کے دوران بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کی طرف سے منقعدہ ورکرز کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں اجمل آصف ،ظفر اقبال ناگرہ، صدر بھٹہ مالکان چوہدری عبدالرزاق باجوہ ،چوہدری غلام سرور گجر نے اپنی برادری کی طرف سے مکمل حمائے کی یقین دہانی بھی کروائی۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا کر مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم کی، قومی وسائل کی پائی پائی بھی ایمانداری سے فلاح عامہ کے پروگراموں پر صرف کی جا رہی ہے۔میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہ کر پانے والے اب آئیں بائیں اور شائیں کر رہے ہیں اور انہیں وہ نام نہاد تبدیلی یاد آ رہی ہے جس پر وہ 5برسوں میں کے پی کے میں عمل نہیں کر سکے۔  امیدوار برائے حلقہ این اے 106رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سازشیوں کی سازشیں ملیامیٹ ہو جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…