لاہور(نیوز ڈیسک) ہماری حکومت آئی تو ہم غریبوں کے لیے قانون سازی کریں گے اور غریب عوام کے لیے پالیسیاں بنائیں گے، اس بات کا اعلان برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کیا، انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پارلیمنٹ میں جا کر غریبوں کے حق میں قانون سازی کریں گے
اور اگر ہم حکومت میں آئے تو غریبوں کے لیے پالیسیاں بنائیں گے۔ برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد نے غریب گھرانوں کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کر دیا۔ جواد احمد نے کہا کہ ہماری جماعت کے منشور کا بنیادی نکتہ معاشی جبر کا خاتمہ ہے اور یہ ملک کی واحد جماعت ہے جو یہ چاہتی ہے کہ عام آدمی کے بنیادی حقوق اسے اس کے گھر کی دہلیز پر حاصل ہوں جو جمہوریت کا حسن ہے۔ جواد احمد نے مزید کہا کہ ہم بے روزگاری کے خاتمے کے لیے دیہاتی علاقوں میں انڈسٹری لگا کر لوگوں کو بہتر تعلیم اور ٹریننگ کے مواقع مہیا کریں گے اور ہمارا انتخابی نشان گیٹ عوام کے لیے خوشحالی کا راستہ کھولے گا۔ برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی کم از کم آمدنی اتنی ہو جس سے ان کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں اور ان کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم مفت حاصل ہو اور انہیں اپنا علاج کرانے کے لیے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔ برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست عوام کے حقوق کی محافظ ہو اور یہ صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب برابری پر مبنی پاکستان کا آغاز ہو۔ ہماری حکومت آئی تو ہم غریبوں کے لیے قانون سازی کریں گے اور غریب عوام کے لیے پالیسیاں بنائیں گے، اس بات کا اعلان برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کیا