جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

اڈیالہ جیل میں جب میڈیکل ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کا چیک اپ کیا تو اس وقت ان کا دل کس رفتار سے دھڑک رہا تھا ؟ جان کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے ’او توہاڈی خیر ‘‘

datetime 15  جولائی  2018 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق نو از شریف کی نبض کی رفتار 76 درجے فی منٹ جبکہ مریم نواز کی ر نبض کی رفتار 80 درجے فی منٹ ریکارڈ تھی۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں نیب کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس 40 منٹ تک جاری رہا۔ڈاکٹرز نے نواز شریف سے عمر،

امراض ، نام ادویات، صحت سے متعلق سولات پوچھے ۔ جب ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو اس وقت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا بلڈ پریشر 90-130، شوگر لیول 162 جبکہ پلس کی رفتار 76 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز نواز شریف کے پرسنل اسٹاف نے لاہور سے ان کی ادویات اور ضرورت زندگی کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا تھا ۔ میڈیکل ٹیم میں شامل خاتون ڈاکٹر نے جب نواز شریف کی صاحبزادی کا معائنہ شروع کیا تو ان کا بلڈ پریشر 80-120 درجے، شوگر لیول نارمل اور نبض کی رفتار 80 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔ مریم نواز معدے کے مرض میں مبتلا ہیں اور ادویات لیتی ہیں، میڈیکل بورڈ کے اجلاس کے دوران مریم نواز کا رویہ نارمل رہا اور پرسکون دکھائی دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ شب میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی والدہ ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز شریف کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جب اپنی والدہ سے ملے تو جذباتی ہو گئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…