اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیئے 17ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا، بلوچستان کے 1768،خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 3874 ،پنجاب اور اسلام آباد کے 5487 اور سندھ کے 5887 پولنگ اسٹیشن انتہائی احساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستوں میں شامل ہیں تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات جاری کر دیں،
ملک بھر میں 17007 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں،الیکش کمیشن کے مطابق بلوچستان میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن 1768ہیں،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں 3874پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں ،پنجاب اور اسلام آباد میں 5487 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں،سندھ میں 5887 پولنگ اسٹیشن انتہائی احساس ہیں۔