اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شریف خاندان کے وکلاء نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلیں تیار کرلیں۔ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کیخلاف اپیل نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے تیار کی ہیں اور ابھی ان کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وکلاء ابھی عدالتی فیصلے کا مزید باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں
تاکہ اپیلوں میں کچھ چیزیں اور شامل کی جاسکیں۔ذرائع کے مطابق اپیلیں دائر کرنے کے حوالے سے وکلاء نے اپنے مؤکلین سے بھی مشاورت کی ہے ٗنوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وکلاء نے نوازشریف اور مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ اگر 10 دس میں وہ پاکستان نہ آئے تو اپیلوں میں ریلیف ملنا مشکل ہے۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلاء ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیلیں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ٗ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی پر جرمانہ بھی کیا گیا ٗ عدالت نے ملزمان کو اپیلیں دائر کرنے کیلیے 10 روز دیئے ہیں۔اپیلیں دائر کرنے کے حوالے سے وکلاء نے اپنے مؤکلین سے بھی مشاورت کی ہے ٗنوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وکلاء نے نوازشریف اور مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ اگر 10 دس میں وہ پاکستان نہ آئے تو اپیلوں میں ریلیف ملنا مشکل ہے۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلاء ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیلیں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کریں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 6جولائی کو فیصلہ دیا ہے اور اپنے فیصلے میںاپیلوں کیلئے 10روز دئیے ہیں جس کے تحت نواز شریف ، مریم نواز کو 16جولائی کو ہر حالت میں پاکستان میں موجود ہونا چاہئے۔