بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

چوہدری نثار کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار کی گرفتاری پر نوازشریف کا شدیت ردعمل سامنے آگیا

datetime 25  جون‬‮  2018 |

لندن (این این آئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے بیگم کلثوم کی طبیعت بہتری کے بجائے کچھ پیچھے کی جانب گئی ہے،ڈاکٹرز اپنی پوری کوشش کررہے ہیں، سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالیٰ کلثوم نواز سمیت دنیا میں جتنے بھی بیمار ہیں سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے،انجینئر قمر الاسلام کی گرفتاری کا سن کر دکھ ہوا، گرفتاری سے متعلق مزید معلومات حاصل کرینگے۔ لندن میں ہارلے کلینک کے باہر میڈیا سے بات گفتگو کرتے ہوئے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا کہ انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ روز سے کلثوم نواز کی طبیعت بہتری کی بجائے کچھ پیچھے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالیٰ چاہے تو سب کچھ ایک سیکنڈ میں ٹھیک کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ کلثوم نواز سمیت دنیا میں جتنے بھی بیمار ہیں سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 59 سے چودھری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انجینئر قمر الاسلام کی گرفتاری سے متعلق سوال پر محمد نواز شریف نے کہا کہ ان کی گرفتاری کا سن کر بہت دکھ ہواہے۔ ان کی گرفتاری سے متعلق مزید معلومات حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ نیب نے صاف پانی کمپنی سیکنڈل میں این اے 59سے چودھر ی نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سمیت دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزموں کو صاف پانی کمپنی سکینڈل میں سابق سی او وسیم اجمل اور لیگی رہنما ء قمر الاسلام کو گرفتار کیا گیا ہے ، دونوں ملزموں پر صاف پانی کمپنی سیکنڈل میں خوردبرد کاالزام ہے۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما قمر الاسلام راجہ این اے 59سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں اور مسلم لیگ ن کے ناراض مرکزی رہنما چودھری نثار کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…