منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں فون کالز ،اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے والے حکومت کی ایمنسٹی سکیم سے دھڑا دھڑ فائدہ اُٹھانے لگے،صرف کتنے فیصد ٹیکس دینا ہوگا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی، خفیہ سرمایہ کو قانونی شکل دینے کیلئے ایف بی آر کا خصوصی سیل چوبیس گھنٹے متحرک رہے گا۔ایف بی آر ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئیسر توڑ کوششیں کرنے لگا۔

ایف بی آر آئی ٹی ونگ کے خصوصی سیل نے ایمنسٹی سکیم کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ایمنسٹی سکیم کیلئے ممبر آئی ٹی خواجہ عدنان ظہیر نے خصوصی الرٹ جاری کر کے ٹیکس گزاروں کی چوبیس گھنٹے رہنمائی کیلئے اپنے سپیشل اسسٹنٹ اکبر علی میو کے موبائل نمبرز جاری کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر کا خصوصی ونگ ایمنسٹی سکیم کیلئے 19 جون سے24 گھنٹے کام کر رہا ہے ایف بی آر حکام کے مطابق اپنے سرمائے کو قانونی شکل دینے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں فون کالز کر رہے ہیں۔ ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کے ذریعے ایک سو ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے سیاستدان، سرکاری افسران و ملازمین اور انکے اہل و عیال مستفید ہونے کے ا ہل نہیں ہیں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اندرون ملک اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے والے صرف پانچ فیصد ٹیکس دے کے تمام دولت کو قانونی بنا سکتے ہیں۔ یہ شرح ٹیکس کی موجودہ شرح سے 86 فیصد تک کم ہے جبکہ اس وقت، ٹیکس کی موجودہ شرح 7 سے 35 فیصد تک ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…