اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

تم چینل کا قابل نفرت چہرہ ہو اور نشے کی لت میں ملوث ہو، تمہارے لیے بہتر ہے کہ تم۔۔! عامر لیاقت اور حمزہ علی عباسی لڑ پڑے، وہ کچھ کہہ ڈالا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، افسوسناک صورتحال

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو قریبی ساتھی آپس میں الجھ پڑے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک پیغام میں حدیث شریف شیئر کی، حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر نبی اکرمؐ نے فرمایا آخری زمانے میں ایسے لوگ بھی آئیں گے جو اسلام کو دنیاوی معاملات کے لیے دھوکہ دہی سے استعمال کریں گے اور لوگوں کے درمیان بھیڑ کی چمڑی پہنے ہوئے ظاہر ہوں گے تاکہ اپنی عاجزی ظاہر کر سکیں۔ ان کی زبان چینی سے زیادہ میٹھی ہو گی لیکن ان کے دل

بھیڑیوں جیسے ہوں گے،(ترمذی)۔ حمزہ عباسی کے اس ٹویٹ پر ڈاکٹر عامر لیاقت مشتعل ہو گئے اور انہوں نے جوابی ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کسی حدیث کا حوالہ نہ دو اور حدیث سے مت کھیلو۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے حمزہ علی عباسی کو کہا کہ تم چینل کا قابل نفرت چہرہ ہو اور تم نشے کی لت میں مبتلا ہو، تمہارے لیے بہتر ہے کہ تم اپنی نوکری ’’اداکاری‘‘ کرو، ورنہ میں بھی بتا دوں گا کہ تمہارا عقیدہ کیا ہے اور تم کس کی تبلیغ کرتے ہو۔ اب دفع ہو جاؤ۔اس طرح سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے دونوں رکن آپس میں الجھ پڑے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…