بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لندن میں بیگم کلثوم نوازکے علاج کے اخراجات کونسی کشمیری شخصیت ادا کر رہی ہے؟ عیادت کیلئے جب یہ شخصیت ہسپتال پہنچی تو وہاں نواز شریف کو کتنی بڑی رقم کا بریف کیس دیا گیا؟سب کچھ سامنے آگیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان محترمہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن پہنچ گئے جہاں ہسپتال کے اخراجات کے علاوہ میاں نواز شریف کو پارٹی فنڈز بھی دیے گئے ،نجی دورہ ظاہر کرکے تین دن کے دورے پر 22لاکھ سے زائد کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کئے جائینگے ٗ جبکہ دوسری جانب اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر اپنی

فیملی سمیت سرکاری خرچے پر ترکی پہنچ گئے جس کے تمام تر اخراجات کشمیر لبریشن سیل سے ادا کئے جائینگے ۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف آزادکشمیر میں مالی اور سیاسی بحران جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم اور اسپیکر نے بیرون ملک دوروں کی بارش کردی جہاں ایسے وقت میں جب حکومت آزادکشمیر کی جانب سے مختلف چیکوں کو روکنے ، تعمیراتی کاموں کی پیمنٹ نہ کرنے پر مالی بحران سامنے آیا ہے جبکہ وادی نیلم میں پل جس پر 22سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ، اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر پل تعمیر کروانے کے بجائے بیرون ملک روانہ ہوگئے وہاں ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان لندن میں محترمہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد ہسپتال کا خرچہ اور پارٹی فنڈبھی میاں نواز شریف کو دیں گے جبکہ حکومت نے اِس کو نجی دورہ ظاہر کیا ہے جہاں تین دن میں 22لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئینگے جو کہ سوالیہ نشان ہے ؟دوسری جانب اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلا م قادر وادی نیلم میں عالمی توجہ کی مرکوز مقامات کی تعمیر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے بجائے اِن مقامات کی تعمیر جو کہ موسم گرما کے سیزن میں ایک اہم ستون ثابت ہونے تھے ، باہر سے آنے والے لاکھوں ٹوریسٹوں کو محفوظ مقامات کی پناہ حاصل ہونی تھی اُن کی بجائے مرمت کرنے کے عارضی طو رپر درخت کاٹ کر راستہ بنالیا گیا جبکہ خود لاکھوں روپے خرچ کرکے ترکی میں 7دن سیرو تفریح کریں گے جو کہ کشمیری عوام پر ایک بڑا بوجھ ہے ،شاہ غلام قادر پر تقریباً30لاکھ سے زائد کی رقم خرچ ہوگی جبکہ ایسی صورتحال اپوزیشن کی خاموشی اور عوام بھی خستہ خالی سے دوچار ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…