لندن (نیوز ڈیسک) بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے بارے میں ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت ابھی تشویشناک ہے
اور ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ان کا وینٹی لیٹر ہٹایا جائے گا، اس موقع پر شریف خاندان کے سبھی افراد بیگم کلثوم نواز کے پاس لندن میں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر میاں نواز شریف کی دوسری بیٹی اسماء نواز کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے کہ وہ اس موقع پر کہاں ہیں کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کے لندن میں نظر آنے پر شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے استفسار کر رہے ہیں کہ اسماء نواز کہاں ہیں، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار کے بیٹے اور اسماء نواز کے شوہر علی ڈار نے دیتے ہوئے کہا کہ جو اشخاص فضول پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ میاں صاحب کی دوسری بیٹی اپنی والدہ کی عیادت تک کے لیے نہیں آئیں، آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ وہ پچھلے چار مہینے سے لندن میں اپنی والدہ کی تیمارداری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسماء نواز روز ہسپتال آتی ہیں، علی ڈار نے کہا کہ شریف خاندان سے جڑے ہر فرد کا میڈیا پر آنا فرض نہیں ہے۔ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے بارے میں ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت ابھی تشویشناک ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ان کا وینٹی لیٹر ہٹایا جائے گا