لندن(نیوزڈیسک)پاکستان میں بھاری پروٹوکول لینے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی لندن میں دوڑیں لگ گئیں،حیرت انگیز واقعہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھاری پروٹوکول لینے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی لندن میں دوڑیں لگ گئیں،حیرت انگیز واقعہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، شہبازشریف اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث لندن میں موجود ہیں اور بغیر کسی پروٹوکول کے
لندن میں ایک سڑک بھاگ کر کراس کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بنالی گئی جس میں واضح طورپر دیکھاجاسکتاہے کہ شہبازشریف سڑک کراس کرتے وقت موٹر سائیکل سے بچنے کیلئے اچانک دوڑ پڑے اور بھاگتے ہوئے روڈ کراس کی ، واضح رہے کہ یہ وہی شہبازشریف ہیں جو جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو ان کے پروٹوکول میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوتی تھیں اور سڑکیں بند کردی جاتی تھیں لیکن لندن میں پاکستان کے بالکل برعکس شہبازشریف اکیلے ہی سڑکوں پر دوڑتے نظر آرہے ہیں۔