بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریحام خان آدھی رات کو اہم سیاسی شخصیت کے گھر کیوں جاتی تھیں؟ عمران خان نے اپنے قریبی دوست کو فون کرکے کیوں کہا کہ اگر ریحام خان کا فون آئے تو بات مت کرنا؟ معروف صحافی رؤف کلاسرا کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی رؤف کلاسرا کے کالم ’’عمران، ریحام، شیرو اور میں‘‘ میں عمران خان اور ریحام کے بارے میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، یہ کالم طوالت کے باعث قسط وار جاری ہے، اس کالم میں معروف صحافی رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو بتا یا گیا کہ ریحام اسلام آباد کی ہر پارٹی میں رات کو موجود ہوتی تھی اور مشروب مشرق بھی پیا جاتا تھا تو عمران خان کو پریشانی لاحق ہو گئی۔

ایک دن عمران خان نے اپنے دوست نومی بادشاہ سے کہا، اسے پتہ چلا ہے کہ ریحام رات گئے دانیال عزیز کے گھر پر پارٹیوں میں جاتی تھی۔دانیال تمہارا بھائی ہے پتہ کرادو۔نومی اس معاملے میں بہت حساس تھا،اس نے عمران خان سے کہا ’چھوڑیں خان جی‘شادی سے پہلے اگر ایسی باتیں تھیں بھی تو بھول جائیں،نومی بڑی دیر تک عمران خان کو سمجھاتا رہا لوگ ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں۔وہ ایک صحافی تھی اگر آتی جاتی بھی تھی تو کیا فرق پڑتا ہے۔عمران نے نومی کو بتا یا،نومی بادشاہ یہ بات نہیں ہے،ریحام سے اس نے پوچھا تھا کیا ایسی باتیں ہیں تو اس نے صاف انکار کردیا تھا۔ دانیال عزیز کو تو وہ کہتی تھیں کہ جانتی تک نہیں،یہ سن کر نومی بے ساختہ مسکرا دیا جس پر عمران کا شک مزید گہرا ہو گیا کہ نومی کچھ چھپا رہا ہے،عمران کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ریحام نے مجھ سے بہت جھوٹ بولے ہیں،میں سب کچھ برداشت کر سکتا ہوں لیکن جھوٹ نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ریحام کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے ثبوتوں کی ضرورت تھی اور یہ کام صرف نومی بادشاہ ہی کرسکتا تھا،نومی نے پھر عمران خان سے کہا کہ چھوڑیں وہ اب آپ کی بیوی ہے،ماضی میں کیا کرتی رہی،اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔اسلام آباد میں ریحام کی رات کو پارٹیوں میں سرگرمیوں کے بارے میں نومی ہی تصدیق کر سکتا تھا،نومی نے ابھی تک کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا تھا کہ وہ عمران خان کو ریحام کے بارے میں سچ بتا ئے گا یا اس کوثبوت لانے میں مدد دے گا۔

معروف صحافی نے مزید لکھا کہ اسی رات عمران خان نے نومی کو میسجز کیے، نومی وہ میسجز پڑھ کر حیران ہوا، عمران خان کیسی باتیں کر رہا ہے،عمران نے نومی کو سخت میسج بھیجا کہ اگر ریحام مشروب پیتی ہے یا پارٹیوں میں جاتی رہی ہے تو کون سی بڑی بات ہے، یہ میسج پڑھ کر نومی چونک گیا،دن بھر تو عمران خان اس کو گھنٹوں سمجھاتا رہا کہ ریحام کے خلاف ثبوتوں کی کتنی ضرورت تھی،اب رات گئے اسے سخت میسج کر رہا تھا کہ کیا فرق پڑتا ہے اگر ریحام پارٹیوں میں یہ سب کچھ کرتی تھی۔اچانک نومی بادشاہ کے ذہن میں فلیش ہوا،کہیں عمران خان کا موبائل ریحام کے ہاتھ تو نہیں لگ گیا

اور اس نے سب میسجز پڑھ لیے جو عمران خان نومی بادشا ہ کو ریحام کے خلاف دانیال عزیز سے ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے کرتا رہا تھا؟ تو کیا اب ریحام خان نیند میں غرق شوہر کا فون چرا کر نومی بادشاہ کو عمران خان بن کر وہ میسجز کر رہی تھی؟ ریحام خان اور عمران کے درمیان ایک نیا سنسنی خیز کھیل شروع ہو چکا تھا، اگلے دن عمران خان نے نومی بادشا ہ کو فون کیا اور کہا کہ اگر ریحام خان فون کر ے تو فون نہ اٹھانا کیونکہ ریحام خان نے ہمارے سارے میسجز پڑھ لیے ہیں۔ آواز سے لگ رہا تھا کہ وہ شدید ٹینشن میں ہے، عمران نے زیادہ لمبی بات نہیں کی، صاف لگ رہا تھا کوئی انہونی ہو گئی ہے۔ رؤف کلاسرا نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ نومی بادشاہ ایک کام کرو اگر ریحام فون کرے تو فون نہ اٹھانا، نومی بادشاہ کو اپنے خدشات پورے ہوتے نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…