ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

’’ٹوائیلٹس استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں کیونکہ کوئی آپ کو دیکھ سکتا ہے‘‘نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ کی تعمیر میں شرمناک غلطی ہوگئی، افسوسناک انکشافات

datetime 13  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ کی تعمیر میں فاش غلطی کا انکشاف ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسافر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹوائیلٹس استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں کیونکہ کوئی آپ کو دیکھ سکتا ہے ٗبے نمبر 19 پر کھڑے طیاروں کے کاک پٹ سے ان ٹوائلٹس کا اندرونی حصہ صاف نظر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔اوپن ایئر ٹوائلٹس کا استعمال پسماندہ ترین علاقوں میں ہو تو ہو، مگر اسلام آباد

جیسے جدید شہروں میں یہ بات یقیناًکوئی برداشت نہیں کریگا کہ اْس کے زیر استعمال ٹوائلٹ کا اندرونی منظر، باہر والوں کو نظر آئے۔یہ بات ہے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی جہاں تعمیراتی ڈیزائن کی فاش غلطی سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق انٹرنیشنل ڈیپارچر کے باتھ رومز اس طرح تعمیر کئے گئے ہیں کہ ایئرپورٹ کے بے نمبر نائنٹین پر کھڑے طیارے کے کاک پٹ کی کھڑکی سے ان کا اندرونی منظر صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…