منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سیاسی جماعتوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں براہ راست نشستوں پر کتنے فیصد ٹکٹ خواتین امیدواروں کو دینا لازمی ہوں گے، الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انتخابی قانون 2017ء کے تحت عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں براہ راست نشستوں پر پانچ فیصد ٹکٹ خواتین امیدواروں کو دینالازمی ہو ں گے، قومی اسمبلی میں 272 نشستوں پر کم از کم

13 ٹکٹ خواتین کو دینے ہونگے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابی قانون 2017ء میں براہ راست نشستوں پر 5فیصد ٹکٹ خواتین کو دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس سندھ سے براہ راست انتخاب میں حصہ لینے والی خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جن میں فریال تالپور، عذرا فضل، شازیہ مری، نفیسہ شاہ اور فہمیدہ مرزاگزشتہ انتخابات 2013ء میں براہ راست نشستوں پر منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں آئی تھیں جبکہ فہمیدہ مرزا کی پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے بعد بقیہ خواتین عام انتخابات 2018ء میں بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر براہ راست حصہ لیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 2013ء کے عام انتخابات میں سائرہ افضل تارڑ، غلام بی بی بھروانہ ، شذرہ منصب علی خان کھرل(ضمنی انتخاب)، براہ راست نشستوں پر کامیاب ہو کر ایوان میں آئیں ان میں سے غلام بی بی بھروانہ تحریک انصاف میں شامل ہو چکی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ بھی براہ راست نشست پر امیدوار تھیں تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ اب عام انتخابات کے لئے لازمی ہے کہ کم سے کم 13 ٹکٹ قومی اسمبلی کے لئے براہ راست خواتین کو دیئے جائیں ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…