کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ،دو بچوں سمیت چھ مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے،متعدد زخمی، افسوسناک حادثہ کی تفصیلات جاری

6  جون‬‮  2018

پشاور(این این آئی)کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے خوفناک حادثے میں دو بچوں سمیت چھ مسافر جھلس کر جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ٹریفک حادثہ علی الصبح پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالے مسافر فلائنگ کوچ اور مخالف سمت سے آنیوالی ٹرک کے مابین پیش آیا۔تصادم کے بعد فلائنگ کوچ میں آتشزدگی سے جان بحق افراد کی لاشیں بری طرح جل کر مسخ ہوگئی ہیں ۔فلائنگ کوچ کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیاجبکہ میتیں جھلسنے اور مسخ ہوجانے سے دو افراد کی

تاحال شناخت نہ ہوسکی۔پولیس نے حادثے کا مقدمہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالی مسافر فلائنگ کوچ نمبر 1745کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خواصی بانڈہ کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی ٹرک نمبر پشاورZ-8519 سے ٹکرا گئی۔تصادم کے دوران فلائنگ کوچ گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جسنے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیاجسکے نتیجے میں فلائنگ کوچ میں سوار چھ مسافر سات سالہ بچہ سخی نواللہ ولد قاسم اللہ ،دس سالہ جمال فراز ولد عید فراز ساکنان ایف آربنوں، فلائنگ کوچ ڈرائیور زاہد اللہ ولد سبز علی،مزمل ولد محب اللہ ساکنان لکی مروت اور دیگر دو مسافر جنکی تاحال شناخت نہ ہوسکی جھلس کر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے دوران فلائنگ کوچ میں سوار گیارہ مسافر حسیب،مدثر،صلاح الدین،مدثر ملک ساکنان لکی مروت،محمد زمان سکنہ مظفر گڑھ،عید وزیر،عبدالقیوم ساکنان ایف آر بنوں،عاطف سکنہ لیہ پنجاب،عرفان حسین سکنہ بھکر،محمد کامل سکنہ وزیرستان اور نائب خان سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی جھلس کر زخمی ہوئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت اور دیگر پولیس حکام ریسکیو 1122کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور حادثے میں جاں بحق اور

زخمی افراد کو فلائنگ کوچ کی گاڑی کاٹ کر نکال نے کے بعد کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال پہنچایاگیا۔جہاں بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث برن سنٹر ٹیکسلا منتقل کردیا گیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد اپنے آبائی علاقون کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ادھر پولیس نے حادثے کا مقدمہ تھانہ جرما میں ٹرک ڈرائیور شاہ محمد سکنہ بڈھ بیر کے خلاف درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے اور حادثہ رونما ہونے کی وجوہات کے حوالے سے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…