پری پول ریگنگ کو روکنے اور شفاف انتخابات کیلئے بیت المال، زکواۃ و عشر اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ ،چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھ دیا گیا

6  جون‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عامر فدا پراچہ نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں بیت المال، زکواۃ و عشر اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 25جولائی کو منعقد ہونے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ختم ہو چکی ہیں مگر ان کے تعینات کردہ سربراہان ابھی تک ذمے داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

خط میں انہوں کہا کہ نگران حکومتوں کا کردار سابقہ حکومتوں کے اثرات کو زائل کرنا ہوتا ہے تاکہ آنے والے انتخابات پر سابقہ حکومتوں کے اثرات نہ ہوں۔ عامر فدا پراچہ نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ انتخابات آزادانہ اور شفاف منعقد ہوں۔الیکشن کمیشن نئی تعیناتیوں، تبادلوں اور نئے منصوبے شروع کرنے پر پابندی عائد کر چکا ہے تاکہ شفاف انتخابات کے لئے تمام فریقین کو برابر مواقع دستیاب ہوں۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ یہ ادارے جو کہ براہِ راست عوام سے متعلق ہیں اور ان کے سربراہان ووٹروں کو اپنی جماعتوں کی حمایت میں حق رائے دہی پر راغب کرنے کے لئے قومی خزانے کا استعمال کر سکتے ہیں اور یہ پری پول ریگنگ کو روکنے اور شفاف انتخابات کے ذریعے جمہوریت قائم کرنے کے عمل کو متاثر کرنے کا باعث بنے گی۔ انہوں خط میں چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ ان محکموں کے سربراہان کو تبدیل کرکے غیرجانبدار شخصیات کو تعینات کیا جائے تاکہ ملک میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کو یقین بنایا جا سکے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…