اسلام آباد( این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات تیر کے نشان پر ہی لڑے گی۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کو پرانا نشان تلوار الاٹ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں
جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری ہیں جس کا انتخابی نشان تیر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی پی پی اور پی پی پی پی کا آپس میں باہمی اتحاد ہے جس کی بنیاد پر پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نشان تیر کے نشان پر انتخابات لڑے گی۔