لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ 25جولائی کو کارکنوں کا جذبہ نظر آٗے گا ، نوازشریف نے عوام کے ساتھ اپنے رشتہ کو مقدم سمجھا، نوازشریف کا 30سال سے احتساب ہو رہا ہے ، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا نوازشریف کے سر پر رکھ دیا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا، نوازشریف عوام کے حق کی جنگ لڑنے نکلا ہے پاکستان میں لوٹوں اور سازشیوں کی سیاست کو
دفن کردینا۔ پیر کو یوم تکبیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 25جولائی کو کارکنوں کا جذبہ نظر آٗے گا ، نوازشریف نے عوام کے ساتھ اپنے رشتہ کو مقدم سمجھا، نوازشریف کا 30سال سے احتساب ہو رہا ہے ، یہ پہلی مرتبہ احتساب نہیں ہوا، نوازشریف نے مشرف کی طرح قوم کے خون کو نہیں بیچا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا نوازشریف کے سر پر رکھ دیا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا، پاکستان کا دفاع نوازشریف نے مضبوط بنایا تھا ، اگر آپ چاہتے ہو کہ پاکستان میں عوام کی حکمرانی ہو ،پاکستان معاشی حکمران بنے ، ووٹ کی عزت ہو تو25جولائی کو اپنے ووٹ مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کو بتا دینا کہ تمہارا فیصلہ جو بھی ہو عوام کا فیصلہ نوازشریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف گھر بیٹھ سکتے تھے یا ملک سے باہر چلے جاتے مگر نوازشریف عوام کے حق کی جنگ لڑنے نکلا ہے ، 25جولائی کو ہر اس شخص پر مہر لگانا جس کے کندھے پر نوازشریف کا ہاتھ ہو، پاکستان میں لوٹوں اور سازشیوں کی سیاست کو دفن کردینا ہے ۔