جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

انتخابات سے قبل مردم شماری کے حتمی نتائج کا اعلان متوقع پاکستان کی کل آبادی کہاں تک پہنچ گئی؟اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتادیا

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کرنے سے قبل چھٹی مردم شماری کے نتائج کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ برس مئی میں ہونے والی چھٹی مردم شماری کے نتائج کا اعلان کرنے کی حتمی منظوری مشرکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی) کے اجلاس میں دی جائے گی۔اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ سی سی آئی کا اجلاس 14 مئی کو متوقع تھا۔

لیکن قومی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس اگست میں جاری کیے گئے عبوری نتائج کے مطابق ملک کی کل آبادی 20 کروڑ 7 لاکھ 77 ہزار ہے جبکہ اضافے کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ان کاکہنا تھا کہ آبادی کی تعداد کے حوالے سے عبوری اور حتمی نتائج میں زیادہ سے زیادہ 60 ہزار کا فرق ہوسکتا ہے۔البتہ حتمی نتائج کے 2اہم نکات ایسے ہیں جومستقبل کے سیاسی معاملات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں مثلاً سندھ کے شہری علاقوں میں سندھی بولنے والوں کی آبادی میں گزشتہ مردم شماری کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اس میں اضافے کی شرح بھی سندھ میں بسنے والی دیگر قومیتوں کیمقابلے سب سے زیادہ ہے۔اسی طرح بلوچستان میں بھی آبادی میں خاصی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جس میں بلوچ اور پشتون قوم کی آبادی کا فرق اب ایک فیصد سے بھی کم ہوگیا ہے، جو پچھلے 20 برس کے دوران پشتون آبادی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حتمی نتائج میں زبان مذہب، علاقائی ترقی ، صوبائی، ضلعی اور مقامی کونسل کی بنیاد پرکی گئی مردم شماری اور ان میں اضافے کی شرح اورحتمی تعداد شامل ہوگی۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسٹیٹک ڈویڑن کی گورننگ باڈی نے خاص طور پر وزیراعظم کو سفارش پیش کی ہے کہ تیسرے فریق کے ذریعے مردم شماری کے نتائج کی توثیق کرانا اب قابل عمل نہیں کیوں کہ اس مردم شماری کے عمل کو سرانجام دیے ہوئے خاصہ وقت بیت چکا ہے ۔

جو کہ 15 مارچ 2017 سے شروع ہو کر 25 مئی 2017 تک جاری رہی تھی۔واضح رہے بین الاقوامی میعارکے مطابق مردم شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد 30 دن سے دو ماہ کے اندر اس حوالے سے سروے اور ان کی توثیق کی جاتی ہے۔انہی وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے تجویز دی کہ ایک سال گزرنے کے بعد اب مردم شماری کے حتمی نتائج کو عوام کے لیے پیش کردیا جانا چاہیے۔

اور اس کے مواد تک محقیقن، متعلقہ اداروں اور اعداد و شمار کاحساب کرنے والوں کو رسائی فراہم کردینی چاہیے، وزیراعظم نے اس معاملے کو مزید غور کے لیے سی سی آئی کے اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات دیے۔اس ضمن میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تیسرے فریق کی جانب سے بعد از مردم شماری سروے کے ذریعے کیے گئے آڈٹ کے عمل اور اس حوالے سے شرائط پر عملدرآمد کو انجام دینا ممکن نہیں۔

کیوں کہ عام انتخابات میں 2 ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سی سی آئی کی منظوری کے بعد حکومت کی جانب سے مردم شماری کے عبوری نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کے تحت ملکی آبادی 2.4 فیصد سالانہ کی شرح اضافے کے ساتھ 20 کروڑ 7 لاکھ 77 ہزار ہوچکی ہے۔اس طرح 1998 میں ہونے والی مردم شماری کے مقابلے میں ا?بادی میں 57 فیصد اضافہ ہوچکا ہے ۔

اس میں سب سے زیادہ اضافہ اسلام آباد میں 4.91 کی شرح کے ساتھ ہوا، جبکہ بلوچستان میں 3.37 فیصد، خیبر پختونخواہ میں 2.89 فیصد، سندھ 2.41 فیصد، اور پنجاب میں 2.31 فیصد کی شرح سے آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔خیال رہے کہ سی سی آئی کے گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے اجلاس میں صوبوں کے تحفظات کے پیش نظر تیسرے فریق کے ذریعے مردم شماری کی توثیق کرانے کے فیصلہ کیا گیا تھا، جس سے مکانات کے شمار میں ایک سے 5 فصد تک اضافہ متوقع تھا۔تاہم سیاسی اور بیروکریسی بیچیدگیوں کے سبب مردم شماری کے آڈٹ کا عمل اب تک نہ کیا جاسکا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…