پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

رمضان سے پہلے شادی کی تاریخ کیوں نہیں دیتے؟ نوجوان سسرالیوںپر چڑھ دوڑا،منگیتر پر اندھا دھند فائرنگ، اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟افسوسناک واقعہ

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی) اسلام پورہ گیمبر میں سسرال کی طرف سے شادی کی تاریخ دینے سے انکار پر نوجوان آصف نے منگیتر مہوش ارم کو گو لی مار دی ۔فرار ہونے والے ملزم کو روکنے پر پولیس کانسٹیبل مجاہد کو گولی مار کر ملزم نے خود کو گولی مار لی تینوں افراد گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے تینوں کی حالت نازک۔

تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ گیمبر کے لیاقت علی کی بیٹی مہوش ارم سے آصف کی منگنی عر صہ ایک سال قبل کی گئی آصف نوجوان آج اپنے سسرال آیا اپنی ساس سے کہا کہ اس کی اور مہوش ارم کی شادی کی تاریخ طے کی جائے جس پر ملزم آصف نے ضد کی کہ فوری تاریخ طے کی جائے جب ساس نے عید الفطر کے بعد تاریخ دینے کا کہا تو ملزم مشتعل ہو گیا اور آصف نے مہوش ارم کو گولیاں مار کر موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا جب ملزم آصف نہر لو ئر باری دو آب کے کنارے مو ٹر سائیکل پر پہنچا تو ایس پی یو کے کانسٹیبل مجاہد نے روکا تو آصف نے کانسٹیبل مجاہد کو گو لی مار دی اور اس کے بعد ملزم آصف نے خود کو بھی پسٹل سے گولی مار لی جس کے بعد تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے ۔پولیس یوسف والہ اور پولیس نور شاہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب یہاں نواح میں ایک نوجوان محمد علی اور بوڑھے محمد اشرف نے گھریلو تنا زعہ پر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔چک 68/4.Rمیں گھریلو تنازعہ پر محمد علی 45سالہ نے بھائیوں سے لڑ کر کیڑے مار زہریلی دوائی پی لی جس سے بے ہوش ہو گیا جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔چک 45۔جی ڈی اوکاڑہ کے 70سالہ محمد اشرف نے گھریلو تنازعہ پر اپنے بیٹوں اور بہوئوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا لیں جس کے بعد محمد اشرف کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال اوکاڑہ لے جایا گیا جہاں مزید حالت بگڑنے کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں محمد اشرف دم توڑ گیا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…