ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

لڑکی ایک ، لڑکے دو، دونوں بھائیوں نے ایک ہی لڑکی کو پسند کرلیا، شادی پر اصرار لیکن بات نہ بنی تو چھوٹے بھائی نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ میں ہابیل اور قابیل کی کہانی دوبارہ دہرا دی گئی، شادی سے انکار پر نوجوان نے بھائی کی منگیتر کو قتل اور اس کی ماں کو زخمی کر دیا، لاش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں احمد حسن دین نے 25 سالہ بیٹی کرن کی شادی بھائی کے بیٹے بیت اللہ سے

ایک ماہ بعد ہونی تھی جبکہ بیت اللہ کا چھوٹا بھائی عنایت بھی کرن سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اس کو اس بات کا رنج بھی تھا کہ کرن کی شادی اس کے بھائی سے طے ہوچکی تھی جبکہ کرن اور بیت اللہ ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے.عنایت نے اپنے گھر والوں کو اس شادی سے روکا لیکن بھائی اس بات کو ماننے سے صاف انکاری تھا. اپنے گھر والوں سے انکار ہونے پر عنایت نے لڑکی کے والدین سے اصرار کرنا شروع کر دیا کہ وہ اس شادی سے انکار کر دیں اور کرن کی مجھ سے شادی کر دیں، لیکن کرن اور اس کی فیملی بھی اس بات پر آمادہ نہ ہوئے تو عنایت کوٹ عبدالمالک کرن کے گھر چلا گیا اور اس کو اپنے ساتھ لے جانے کی ضد کرنے لگا.لڑکی کے انکار پر عنایت نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے لڑکی کو چار گولیاں لگیں اور ماں بھی شدید زخمی ہو گئی جس کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کرن دم توڑ گئی. واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا. پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے شیخوپورہ منتقل کر دی اور تفتیش شروع کر دی۔عنایت نے اپنے گھر والوں کو اس شادی سے روکا لیکن بھائی اس بات کو ماننے سے صاف انکاری تھا. اپنے گھر والوں سے انکار ہونے پر عنایت نے لڑکی کے والدین سے اصرار کرنا شروع کر دیا کہ وہ اس شادی سے انکار کر دیں اور کرن کی مجھ سے شادی کر دیں، لیکن کرن اور اس کی فیملی بھی اس بات پر آمادہ نہ ہوئے تو عنایت کوٹ عبدالمالک کرن کے گھر چلا گیا اور اس کو اپنے ساتھ لے جانے کی ضد کرنے لگا.لڑکی کے انکار پر عنایت نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے لڑکی کو چار گولیاں لگیں اور ماں بھی شدید زخمی ہو گئی جس کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کرن دم توڑ گئی. واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا. پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے شیخوپورہ منتقل کر دی اور تفتیش شروع کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…