بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اصغر خان کیس ! سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کی درخواست مسترد ! آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا اعتراف ! راجہ صاحب کیس کا خلاصہ آپ نے دینا ہے کیونکہ یہ 1990میں ۔۔! چیف جسٹس نے فیصلہ سنا دیا

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کے وکیل کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعامسترد کردی۔پیر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ نینظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کو روسٹرم پر طلب کیا،جہاں اسلم بیگ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں

صرف ایک روز قبل اطلاع ملی وہ کیس کی تیاری نہیں کرسکے۔چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمے کو وقفے کے بعد سنیں گے اس کیس میں التوا نہیں دیا جائیگا۔چیف جسٹس نے اس دوران سابق ایئرمارشل اصغر خان مرحوم کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صاحب کیس کا خلاصہ آپ نے دینا ہے ٗاصغر خان کیس 1990 کی انتخابی مہم میں اسلامی جمہوری اتحاد میں شامل جماعتوں اور رہنماؤں میں رقوم کی تقسیم پر مبنی ہے ٗجب یہ معاملہ عدالت میں آیا تو اسے اصغر خان کیس کا نام دیا گیا۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی بیان حلفی میں یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ پیسے مہران بینک کے سابق سربراہ یونس حبیب سے لیکر بانٹے گئے تھے۔عدالت نے اصغر خان کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سماعت کچھ گھنٹوں کیلئے ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…