بدھ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2024 

خیبرپختونخواہ کا سب سے بڑا پراجیکٹ مشکلات کا شکار ،پشاور کے صحافی نے ٹوئٹر پر بھانڈا پھوڑ دیا

5  مئی‬‮  2018

پشاور(سی پی پی) خیبرپختونخواہ کا سب سے بڑا پراجیکٹ مشکلات کا شکار ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے سینئر عہدیدار مستعفی ہو گئے۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چئیرمین جاوید اقبال مستعفی ہو گئے۔ چیف فنانشنل آفیسر اور جی ایم آپریشن بھی اپنے اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ٹرانس پشاور کمپنی کے سی ای او

الطاف اکبر درانی بھی عہدے سے فارغ ہو گئے۔ فارغ ہونے والے عہدیداروں کا کہنا کہ حکومت ایبٹ آباد اورمردان پنک بسوں کا پشاور میں افتتاح چاہتی تھی۔ جبکہ پراجیکٹ چئیرمین وقت سے پہلے منصوبے کے افتتاح کے خلاف تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ چئیرمین پر جلد منصوبہ مکمل کرنے کا دباؤ بھی تھا۔ جس کی وجہ سے خیبرپختونخواہ حکومت کا سب سے بڑا منصوبہ مشکلات کا شکار ہوا۔اس ضمن میں پشاور کے ایک صحافی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھی اس منصوبے کو درپیش مسائل اور عہدیداروں کے فارغ ہونے کی خبر شئیر کی۔ اسماعیل خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پشاور میٹرو کو سنجیدہ بحران کا سامنا ہے۔ جس کے پیش نظر اس پراجیکٹ کے عہدیداران اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سپلائرز نے 29 جولائی تک بسیں سپلائی کرنے کا کہاتھا، برازیلین کنسلٹنٹس پروٹوٹائپ کی جانچ کرنا چاہتے تھے، جبکہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اب اقوام متحدہ کی جانب سے ایبٹ آباد اور مرادن کی خواتین کے لیے منظور شدہ پنک بسیں چلانا چاہتے ہیں۔۔ اس ضمن میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک سے رابطہ کرنے کی کوشش تو کی گئی لیکن تاحال ان کا اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…