امریکہ کیساتھ شکیل آفریدی کی ڈیل ، پاکستان نے زیر گردش خبروں کا جواب دیدیا، تمام افواہیں دم توڑ گئیں،حقیقت کیا ہے؟

3  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ جب ڈیل نہیں کی جا رہی تو حسین حقانی کے ساتھ تبادلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ٗپاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ او آئی سی رابطہ گروپ میں اٹھایا ٗ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں ٗافغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع دیتی ہے،

افغان مہاجرین کی واپسی صرف پاکستان کی نہیں عالمی برادری کہ مشترکہ ذمہ داری ہے ٗگلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی حقوق دینے کیلئے کام ہورہا ہے، توقع ہے اصلاحات کا عمل موجودہ حکومت کے دورمیں ہی مکمل ہوجائے گا۔جمعرات کودفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی اور یہ معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ او آئی سی رابطہ گروپ میں اٹھایا ٗ سیکریٹری خارجہ نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔افغان مہاجرین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع دیتی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی صرف پاکستان کی نہیں عالمی برادری کہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی حقوق دینے کیلئے کام ہورہا ہے، توقع ہے اصلاحات کا عمل موجودہ حکومت کے دورمیں ہی مکمل ہوجائے گا۔بھارت کے ساتھ پس پردہ رابطوں کے حوالے سے ڈاکٹر

محمد فیصل نے کہا کہ پاک بھارت سفارت کاروں کی ہراسگی کامعاملہ دونوں ممالک کے دفتر خارجہ نے مل کر حل کیا، اس معاملے میں بیک ڈور چینلز کا کوئی کردار نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ طور پر ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔ مذاکرات اسلام آباد کے ہوٹل میں 28 سے 30 اپریل تک ہوئے۔بھارتی قیدی جیتندر ارجن کی حوالگی کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی قیدی جیتندر کو خون کی بیماری ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی تھوڑا خراب ہے، عموماً بھارت بھی ہمارے قیدیوں کو واپس بھیج دیتا ہے، ہماری جانب سے قیدیوں کی رہائی 1400 برس پرانی اسلامی روایات کی عکاس ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…