اسلام آباد(سی پی پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ جس طرح پی ٹی آئی نے کئی سال تک میرے اور میرے بچوں کی کردار کشی کے لیے ایک مہم چلائی تھی ۔
پی ٹی آئی تمام لوگوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اخلاقی اقدار اور جواز کھو چکی ہے، تحریک انصاف نے جو بویا تھا آج وہ کاٹ رہی ہے تاہم دیگر سیاسی جماعتوں کو ان کی طرح اتنا نیچے نہیں گرنا چاہئیے۔