کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ نیاپاکستان کا نعرہ بالکل غلط ہے ۔چودھری نثارآثار قدیمہ ہوچکے ہیں۔وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں جائیں انکی وہ حیثیت نہیں رہے گی جو ماضی میں تھی ۔بدھ کو ضیاالدین یونیورسٹی کے پندرہویں جلسہ تقسیم اسناد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ انٹرکے امتحانات میں نقل افسوس ناک ہے ۔محکمہ تعلیم آدھا تیتر آدھا بٹیر بنا ہوا ہے۔وزیر اعلی سندھ کو انٹر بورڈکراچی کے معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری نثار آثار قدیمہ ہو چکے ہیں۔وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں جائیں ان کو ماضی جیسی اہمیت نہیں ملے گی ۔