جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ چھوڑ کر جانے والے لوٹے ہو گئے ، نواز شریف نے کتنی پارٹیاں بدلیں اور کیسے ن لیگ بنائی، مولانا احمد شاہ نورانی ؒ نے نواز شریف کو ٹکٹ دینے سے جب انکار کیا تو وہ بھٹو کے کس قریبی ساتھی کی چاپلوسی کرتے رہے؟ حامد میر کے دھماکہ خیز انکشافات

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جلد ہی ن لیگ کے 25ایم این ایز چھوڑ کر جانے والے ہیں جبکہ ن لیگ کی قیادت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ تین سے چار رہنما ایسے ہیں جو ٹوٹ چکے ہیں۔حامد میر نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے میری ن لیگ کے ایک وزیر سے بات ہوئی ہے

اور انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ ہمارے 25 مزید ایم این اے جانے والے ہیں،اور ان میں سے بڑی تعداد کا تعلق مرکزی پنجاب اور شمالی پنجاب سے ہے ،حامد میر نے بتایا کہ یہ وزیر پکے ن لیگ کے ساتھ ہیں اور نواز شریف کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ حامد میر نے پارٹی چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں شامل ہونے والوں پر ن لیگ کے اعتراضات کے حوالے سے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے تو پارٹی چھوڑنے والوں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا کیونکہ وہ خود پیپلزپارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوئے تھے ، بینظیر بھٹو نے رانا ثنا اللہ کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا اور ان کی جگہ زاہد سرفراز کو ٹکٹ دیا جس پر ناراض ہو کر وہ مسلم لیگ ن میں آگئے۔ حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ن لیگ کے قائد اور بانی نواز شریف بھی کئی جماعتوں کا حصہ رہے ، نواز شریف نے سب سے پہلے جمعیت علمائے پاکستان کا ٹکٹ مانگا جس پر مولانا احمد شاہ نورانی مرحوم نے ان کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔نواز شریف پھر مصطفیٰ کھر کے آگے پیچھے گھومتے پھرتے تھے اس کے بعد یہ تحریک استقلال میں چلے گئے اور بعد میں مسلم لیگ جونیجو میں آگئے اور کچھ عرصہ بعد مسلم لیگ جونیجو چھوڑ کر اپنی مسلم لیگ ن بنا لی۔بینظیر بھٹو نے رانا ثنا اللہ کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا اور ان کی جگہ زاہد سرفراز کو ٹکٹ دیا جس پر ناراض ہو کر وہ مسلم لیگ ن میں آگئے۔

حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ن لیگ کے قائد اور بانی نواز شریف بھی کئی جماعتوں کا حصہ رہے ، نواز شریف نے سب سے پہلے جمعیت علمائے پاکستان کا ٹکٹ مانگا جس پر مولانا احمد شاہ نورانی مرحوم نے ان کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔نواز شریف پھر مصطفیٰ کھر کے آگے پیچھے گھومتے پھرتے تھے اس کے بعد یہ تحریک استقلال میں چلے گئے اور بعد میں مسلم لیگ جونیجو میں آگئے اور کچھ عرصہ بعد مسلم لیگ جونیجو چھوڑ کر اپنی مسلم لیگ ن بنا لی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…