اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے دن ختم ہوگئے اور اب ملک ترقی کریگا،ملک میں پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں،ہمسایہ ممالک میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجودہیں، سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کے مواقع میسر ہوں گے۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی انسداددہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ غربت کاخاتمہ اور روزگارکی فراہمی جمہوریت کی وجہ سے ممکن ہوتی ہے، ملک میں پائیدارترقی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کوملک کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کاکام کامیابی سے کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجودہیں، دہشت گرد ان پناہ گاہوں سے پاکستان پرحملے کرتے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے دن ختم ہوگئے،اب ملک ترقی کریگا، سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کے مواقع میسر ہوں گے۔ا نہوں نے کہا کہ وژن 2025 ایک جمہوری پاکستان کی علامت ہے، وژن 2025 میں سماجی اصلاحات اورپولیس اصلاحات بھی شامل ہیں۔