’’سب سے بڑی حرام خوری مولانا فضل الرحمان نے کی ہے، اسے شرم بھی نہیں آتی، کوئی حد ہوتی ہے حرام خوری کی‘‘۔ اوریا مقبول جان نے مولانا فضل الرحمان پر چڑھائی کر دی، سنئے مولانا فضل الرحمان کی ’’حرام خوری‘‘ کی کہانی اوریا مقبول جان سے

4  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی سفاکانہ ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے بیس سے زائد کشمیری شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سفاکیت اور بربریت کی انتہا دیکھئے کہ شہید ہونے والے کشمیریوں کے جنازے میں شریک لوگوں پر بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی،

جس سے مزید شہادتیں ہوئیں، یہاں تک کے فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کی ایمبولینسز کو راستے میں روکا گیا اور کئی ایمبولینسز بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ آسیہ اندرابی نے حکومت پاکستان اور پاکستانیوں سے گزارش کی ہے کہ ایک دن کا یوم سیاہ منایا جائے تاکہ یہ پیغام پوری دنیا تک پہنچ جائے، ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر صحافی اوریا مقبول جان نے کہا کہ پوری دنیا میں جو سین بنتا چلا جا رہا ہے وہ اس سین سے اب کشمیر کو علیحدہ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا، غزہ، غوطہ، بغداد کی صورتحال کو دیکھ لیں اور اب کشمیر کی صورتحال آ چکی ہے، آج سے بہت عرصہ پہلے کشمیر کے بارے میں یہ تصور رکھاجاتا تھا کہ یہ برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ مودی نے ہندو ووٹ بنک اکٹھاکرنے کے لیے پورے ہندوستان کے مسلمان اور اقلیتوں کے خلاف ایک خاص قسم کی مہم شروع کی ہے۔ اسی لیے آج رمیتکا کے پوتے کا بیان سامنے آیا ہے کہ بھارت کچھ عرصہ بعد شام بننے والا ہے جس کو شام بننے سے کوئی روک نہیں سکے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے وفود پوری دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجے جائیں گے، سینئر صحافی نے کہا کہ اس حرام خوری کی جانب میں بعد میں آؤں گا، یہ بہت بڑی خرام خوری ہوئی ہے اور سب سے بڑی حرام خوری کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ہوئی ہے، جنہیں تھوڑی سی شرم بھی نہیں آتی ہے۔ اس وقت انڈیا کو اپنے خطرات کا اندازہ ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ جب سے فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنے ہیں کشمیر کے حوالے سے صرف آٹھ میٹنگز ہوئی ہیں، فضل الرحمان سے جب پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ آپ ملی یکجہتی کے خلاف سوال کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…