راولپنڈی( آن لائن) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے20 اپریل کو افتتاح کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اس ضمن میں ائیر پورٹ منیجر نے حتمی فیصلہ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ منیجر کی طرف سے تمام ائیر لائنز کو ہدایات نامہ جاری کیا گیا ہے کہ تمام ائیرلائنز اور دیگر متعلقہ اداروے اپنے دفاتر کی فوری نئے ایئرپورٹ پر منتقلی شروع کر دیں تمام متعلقہ اداروں اور ائیرلائنز کو31 مارچ سے قبل ہر صورت
میں نئے ایئرپورٹ پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اسکے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ افتتاح سے قبل ڈمی مسافروں کو نئے ائرپورٹ کی عمارت سے طیارے میں سوار کروانے اور جہاز سے ریسیو کرنے کی مشق بھی کی جائے گی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان خود مشقوں کا جائزہ لیں گے افتتاح سے قبل کمرشل جہاز کی نمائشی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشق بھی کی جائے گی۔