اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی، چوہدری نثار کبھی مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی عہدیدار نہیں رہے، مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئیں، سب جانتے ہیں کہ مریم نواز کی پزیرائی کس کو ہضم نہیں ہو رہی، چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف نے کرنا ہے، نگران حکومتوں کا کام انتخابات کرانا ہے ۔
بڑے فیصلے کرنا نہیں، چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو پرویزرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پارٹی کو بند گلی میں لے جانے کیلئے کون کوشاں ہے،مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئیں، سب جانتے ہیں کہ مریم نواز کی پزیرائی کس کو ہضم نہیں ہورہی، چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے، پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کبھی پارٹی کے تنظیمی عہدیدار نہیں رہے، نگراں حکومتوں کا کام انتخاب کروانا ہے، بڑے فیصلے کرنا نہیں، گالم گلوچ اور انتشار انتخابات سے راہ فرار کی کوشش ہے، جوڈیشل مارشل لاء کی باتیں کرنے والوں کو مارشل لاء کیوں یاد آتا ہے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے دن گئے، ہم میدان سے بھاگنے والے نہیں، سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے۔