بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دیہی علاقوں میں متعدد فلٹریشن پلانٹوں کی تنصیب مکمل، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہترین تحفہ 

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر)وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی سر پرستی میں پنجاب حکومت نے 2015 میں دیہی علاقوں میں میسر پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقنی بنانے کے لئے ایک منصوبہ بندی کی گئی ، اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر110 ملین افراد کے لئے پینے کے شفاف پانی کا حصول ممکن کیا گیا۔اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پنجاب صاف پانی کمپنی کا قیام عمل میں آیا۔ اس کمپنی کے ذریعے پنجاب کے دیہی

علاقوں میں ہر ایک کلو میٹر کے فاصلے پر صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے بہاولپور میں116 واٹر فلٹریشن پلانٹ تنصیب کیے گئے۔ جبکہ جنوبی آبِ صحت پراجیکٹ کے تحت 21 اضلاع کے دیہی علاقوں میں 1,800 فلٹریشن پلانٹوں کی تنصیب جلد ہی مکمل کی جاے گی۔8 بلین کی کثیر تعداد سے بننے والا آب پانی کے اس منصوبے کے تحت 8 ملین افاراد مستفید ہو سکیں گے۔2017 کے آغاز میں 274 پانی کی پرانی سکیموں کی از سر نو تعمیر و توسیع کی گئی۔ جس پر 730 ملین روپے رقم خرچ ہوئی ، اس منصوبے سے پنجاب پھر کے 1.3 ملین افراد کو پینے کئے لئے صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔پانی کے معیار کی جانچ کے لئے لاہور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور ملتان میں ٹیسٹنگ لیب موجود ہیں۔ جہاں پانی کے معیار کا جائزہ لیا جاتا ہے ان لیبز کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ بہترین انفراسٹریکچر اور سہولیات کی بنا پر ان لیبز کو جلد ہی ماڈ ل لیبز کا درجہ دیا جائے گا ۔دوسری جانب جون 2018 تک واسا لیب کی اپ گریڈیشن بھی مکمل کر لی جائے گی۔ صاف پانی کی فراہمی کے لئے اوکاڑہ ڈسٹرکٹ کے 44 فلٹریشن پلانٹوں کی الٹرا فلٹریشن (UltraFilteration)اورریورس اومیشن فلٹریشن(Reverse

omission filteration) میں اپ گریڈیشن سے 0.25 ملین افراد مستفید ہو رہے ہیں۔صاف پانی کی فراہیم کے لئے واسا نے 2008 تا 2017 لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپندی میں 682 نئے ٹیوبویل لگائے اور پانچ بڑے شہروں میں کلو میٹر طویل پانی کے خراب و بو سیدہ پائپوں کی مرمت کی گئی جبکہ 1,216 کلو میٹر طویل پانی کے پائپ کانیا جال بجھایا گیا۔پانی میں موجود بیکٹیریا کے خاتمے کے لئے

پنجاب کے متعدد اضلاع میں موجود ٹیوبویلوں میں کلورینیٹر(chlorinators) کی تنصیب کا عمل جاری ہے ۔ کل 3,362 ٹیوب ویلوں میں سے 1,458 ٹیوبویلوں میں ہائیپو کلورینیٹر (hypo-chlorinators) نصب کئے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب واسا کے 827 ٹیوب ویلوں میں پہلے سے ہی یہ سسٹم موجود ہے۔ ۔ جبکہ بقیہ تمام ٹیوبویلوں میں chlorinators کی تنصیب کا عمل ماہ جون تک مکمل کر لیا جا ئے گا۔دیہی علاقوں میں صفائی

کا معیار بر قرار اورآلودگی سے پاک صاف رکھنے کے لئے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا آغاز نومبر2017 میں کیا گیا ۔ جسکا مقصد پنجاب بھر کے 36 اضلاع سمیت 3281 دیہی یونین کونسلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کے نفاز کو یقینی بنانا تھا۔ اسمصنوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دیہی یونین کونسلو ں کو 0.1 ملین کی رقم ادا کی گئی ہے۔ اس سے پہلے لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ،سیالکوٹ، راولپنڈی،ملتان اور بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنییاں موجود ہیں جبکہ سب سے پہلی کمپنی کا آغاز19مارچ2010 لاہور میں ہوا ۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…